عمران خان جیل سے ہی سہی اسٹاک مارکیٹ کی کامیابی پر مبارکباد دیں،گورنرسندھ

عمران خان جیل سے ہی سہی اسٹاک مارکیٹ کی کامیابی پر مبارکباد دیں،گورنرسندھ
کیپشن: عمران خان جیل سے ہی سہی اسٹاک مارکیٹ کی کامیابی پر مبارکباد دیں،گورنرسندھ

ویب ڈیسک: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سے گزارش ہے کہ جیل سے ہی سہی لیکن اسٹاک مارکیٹ کی کامیابی پر مبارکباد دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق آئیں سبھی یہاں اپنا اکاؤنٹ کھولیں اور اس میں مزید ترقی کریں۔ پورے پاکستان میں معیشت اور ترقی کا سفر سنبھل چکا ہے۔ ہمارے پڑوسی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ قطر کے سفیر اور روس کے سفیر نے پاکستان بالخصوص کراچی میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان اور کراچی کے بزنس مین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سب کیلئے خوشی کا دن ہے، لیکن ہمیں مل کر پاکستان کا مثبت چہرہ سامنے لانا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی اور ان کی ٹیم کو گورنر ہاؤس مدعو کیا ہے۔آج گورنر بننے کے بعد میرا یہاں پہلا دورہ ہے۔ میرے لیے تمام سیاسی جماعتیں برابر ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے گزارش ہے کہ آج جیل سے ہی سہی اسٹاک مارکیٹ کی کامیابی پر مبارکباد دے دیں۔

Watch Live Public News