ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ہاکی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انشا اللّٰہ پاکستان جاپان کے خلاف فائنل جیتے گا، قومی ہاکی ٹیم اذلان شاہ کپ کے فائنل میچ میں جاپان کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ ہیں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جاپان کے خلاف میچ میں جیت کیلئے کھلاڑیوں کو ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔