پی ٹی آئی امیدواروں نے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لیے، آئی ایم ایف رپورٹ

پی ٹی آئی امیدواروں نے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لیے، آئی ایم ایف رپورٹ
کیپشن: PTI Candidates Get Most Votes in Elections, IMF Report

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف نے اپنی حالیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں کسی بھی دوسری سیاسی جماعت سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف رپورٹ میں 8 فروری کو پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات اور نئی حکومت کے قیام کا حوالہ دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 8 فروری کو الیکشن ہوئے اور نئی کابینہ نے 11 مارچ کو حلف لیا۔ دوبڑی جماعتوں نے چھوٹی جماعتوں سے ملکر اتحادی حکومت بنائی۔ اتحادی حکومت کے وزیراعظم شہباز شریف منتخب ہوگئے۔ 

آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی سے وابستہ آزاد امیدواروں نے الیکشن لڑا۔ پی ٹی آئی سے وابستہ امیدواروں نے کسی بھی گروپ سے زیادہ ووٹ لیے۔ آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی میں ایک اچھی خاصی اپوزیشن بنائی۔

Watch Live Public News