اسلام آباد ( پبلک نیوز) تحریک لبیک پاکستان اورحکومت کے درمیان معاہدہ۔ حکومت پنجاب نے مزید 487 افراد کے نام فورتھ شیڈول سے نکال دیئے۔ ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سعد رضوی کا نام بھی فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کردیا گیا۔ فورتھ شیڈول کی فہرست کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔ متعلقہ اضلاع کی پولیس رپورٹس پر ایکشن لیتے ہوئے فورتھ شیڈول کی فہرست سے نام خارج کئے۔ یاد رہے کہ ب17 اپریل 2021 کو محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا