سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 3نئے ججز نے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے ، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تینوں نئے ججز سے حلف لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تینوں نئے ججز کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی ہے، حلف اٹھانے والوں میں جسٹس حسن اظہر رضوی ، جسٹس اطہر من اللہ،اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں، حلف برداری کی تقریب میں وکلاء، لاء افسران، ججز، اور عدالتی افسران و عملہ نے شرکت کی۔ سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد تین نئے ججز آنے کے بعد پندرہ ہوگئی ہے اور سپریم کورٹ میں تاحال مزید دو ججز کی نشستیں خالی ہیں۔ خیال رہے کہ کچھ روز پہلے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔