وزیراعظم کا انٹرویو:’امریکی اتحادی بن کر سخت نقصان اٹھایا‘

وزیراعظم کا انٹرویو:’امریکی اتحادی بن کر سخت نقصان اٹھایا‘
براہ راست: وزیراعظم عمران خان کا غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو ، کہا طالبان حکومت افغانستا ن میں صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے،افغانستان میں صورتحال پر قابو پانے کےلیے طالبان کو موثر اقدامات اٹھاناہوں گے . وزیراعظم عمران خان کا مڈل ایسٹ آئی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ افغانستان میں خانہ جنگی سے بہت تباہی ہوئی، افغانستان میں20سال تک جنگ رہی، جنگوں سے افغانستان کے عوام بری طرح سے متاثرہوئے، پاکستان خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے، داعش سے چھٹکارہ پانے کے لیے طالبان واحد آپشن ہیں، افغانستان بہت بڑا تجارتی راستہ ہے. وزیراعظم نے کہا افغانستان کی آدھی سے زیادہ آبادی غربت کی لکیرسےنیچے ہے، دنیا کوہرصورت افغانستان سے بات چیت کرنی چاہئے، امریکا کو ایک قائدانہ کردارادا کرنا ہوگا، افغانستان جنگ میں کروڑوں ڈالرخرچ کیے گئے. وزیراعظم نے مزید کہا افغانستان کو تنہا کرنے سے منفی اثرات پیدا ہوں گے، افغانوں پر پابندیاں عائد کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت آچکی ہے، 2008میں امریکی تھنک ٹینک سے کہاجنگ مسائل کاحل نہیں، امریکا کوافغانستان کی صورتحال کی وجہ سے دھچکا لگا، کابل میں کرپٹ حکومت کی وجہ سے طالبان کوشہرت ملی، امریکی عوام کوافغانستان کی صورتحال سے گمراہ کیاگیا، امریکا نےکٹھ پتلی اور کرپٹ حکمرانوں کوافغانستان پر مسلط کیا، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے. انہوں نے کہا کابل اور دیہی علاقوں کی خواتین میں فرق ہے، امریکا شائد اپنےجرنیلوں کےکہنے پرافغانستان میں پھنسارہا، طالبان کی تحریک ایک پختون تحریک ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے 16ہزار واقعات ہوئے، پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں80ہزار جانیں دیں،وزیراعظم امریکا کی جنگ میں اتحادی بن کر ہم نے بہت نقصان اٹھایا،ہم ایسے گروہ جو صلح کرنا چاہتے ہیں ان سے بات کررہے ہیں، 3لاکھ افغان فورسزنےبنالڑے ہتھیار ڈال دیئے، اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے پاکستان کوقربانی کابکرابنایاگیا، 50کے قریب دہشت گروپس نے پاکستان پر حملے کیے، ہم دوبارہ کسی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے. مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا میرا نقطہ نظر ہے کہ دنیا کشمیر کے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لے رہی، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کررہاہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہاہے، مسئلہ کشمیر یو این کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، بھارت اور پاکستان کے درمیاں 3جنگیں ہو چکی ہیں، بھارت میں مکمل طور پر نسل پرست حکومت ہے، بھارت نے ہمیشہ پاکستان پر الزامات لگائے اور کبھی ان الزامات کے ثبوت نہیں دیئے.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔