وزیرداخلہ کا ڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنیکا اعلان

وزیرداخلہ کا ڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنیکا اعلان
راولپنڈی ( پبلک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جو کرنے جا رہی ہے کہیں ایسا نہ اس کے گلے پڑ جائے۔ این سی او سی کو بدنام کرنے کے لیے جعلی اندراج کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی مسئلہ نہیں۔ ٹرانسفرز معمول کے مطابق ہوتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔ وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔ سول ملٹری کاجواب فوادچودھری یا پرویز خٹک دے سکتے ہیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر فیصل مسجد میں تدفین کا انتظام کیا۔ ڈالر ہولڈنگ پر88افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔