روس نے میٹا کو دہشت گرد، انتہا پسند گرپوں کی فہرست میں شامل کردیا

روس نے میٹا کو دہشت گرد، انتہا پسند گرپوں کی فہرست میں شامل کردیا
روس کی جانب سے واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کو دہشت گرد اور انتہاپسند گروپوں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کو روس کے وفاقی مالیاتی نگران ادارے نے دہشت گرد اور انتہاپسندگروپوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال مارچ میں میٹا کو انتہاپسند گروپوں کی فہرست کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ روسی حکومت کی جانب سے معروف ٹیکنالوجی کمپنی پر الزام لگایا گیا کہ وہ اپنی سوشل میڈیا کمپنیوں میں روس کے ساتھ جانبداری برت رہا ہے .یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ میٹا کی جانب سے یوکرینی صارفین کو روسی فوجیوں کے خلاف تشدد اور نفرت پر مبنی مواد شیئر کرنےکی اجازت دی جارہی ہے۔ جس کے بعد روس نے فیس بک اور انسٹاگرام کو ’شدت پسند‘ قرار دیتے ہوئے دونوں ایپس پر پابندی عائد کردی تھی۔خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں روس نے میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ پر بھی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔