(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن دفتر میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ پریڈی پولیس نے درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ ریجنل الیکشن کمشنر امتیاز علی کلہوڑو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں ہنگامہ آرائی ، بلوا ، جلاؤ گھیراؤ ، سرکاری کام میں مداخلت ،چھینا جھپٹی اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات درج کی گئی ہیں ۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ این اے 231 کی دوبارہ گنتی ہورہی تھی، نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا۔ نقاب پوش افراد الیکشن کمیشن کےدفتر میں زبردستی داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی اور ووٹوں کا بیگ لیکر فرار ہوگئے۔ جنہیں بعدازاں نذرآتش کردیا گیا۔ تاہم کسی نے بھی ووٹوں کے بیگ پر لگی آگ بجھانے کی کوشش نہ کی۔