لاہور میں بارش کا پانی جمع، بزدار متحرک

لاہور میں بارش کا پانی جمع، بزدار متحرک
لاہور(پبلک نیوز) ملک بھر میں مون سون کا نیا اسپیل،لاہور میں 2 روز سے جاری بارش نے موسم میں تبدیلی کی نوید تو سنا دی لیکن جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا. لاہور میں لکشمی چوک میں 140 ملی میٹر تک بارش ہو چکی ہے،فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے.محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی. ادھر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور واسا حکام کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے، انہوں نے کہا نکاسی آب کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ،کوئی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی . دوسری جانب کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ مال روڈ اولڈ کیمپس، پٹیالہ ہاوس پر سکشن مشین کے ذریعے جمع پانی کو نکالا جائے۔ لکشمی پر 140mmبارش ریکارڈ کی گئی ہے، فرخ آباد میں 118اور پانی والا تالاب میں 117mm بارش ہوئی ، انکا کہنا تھا کہ کل رات سے بعض علاقوں میں تیز اور اکثر علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔واسا اور متعلقہ محکموں کی ٹیمیں بھی نکاسئی آب پرمسلسل کام کر رہی ہیں۔ کمشنر لاہور نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن۔حاجی کیمپ ایمپریس روڈ مکمل طور پر کلئیر کر دئی گئی ہے جبکہ قرطبہ چوک، بھاٹی گیٹ، فاروق گنج کلورٹ کو بھی بارشی پانی سے کلیئر کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا شہری اپنے گھروں کی چھتوں اور پرنالوں کو مکمل طور پرصاف رکھیں، اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔آج کووڈ کلوز ڈے بھی ہے۔ تمام اے سیز اپنے علاقے کی ہر جگہ سے نکاسی آب و دیگر انتظامات کو خود یقینی بنائیں۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔