لکی مروت ( پبلک نیوز) قاضی ڈھیری میں چلتی گاڑی پر فائرنگ۔ دو افراد قتل، دو زخمی۔ جوابی فائرنگ سے مخالف گروپ کے دو افراد بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں گروپوں کے لوگ ہسپتال پہنچ گئے اور ہسپتال میں حالات کشیدہ ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی۔ پولیس نے ہسپتال کا مین گیٹ بند کر دیا ہے۔ ایس ایچ او ظہیر کا کہنا ہے کہ واقعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور کئی افراد گرفتار کر لیے ہیں۔ واقعہ تھانہ سرائے نورنگ کی حدود میں پیش آیا ہے۔