’جیسا تحفہ ویسا کھانا‘ شادی پر مدعو مہانوں کیلئے انوکھی شرط

’جیسا تحفہ ویسا کھانا‘ شادی پر مدعو مہانوں کیلئے انوکھی شرط

لاہور(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک وائرل پوسٹ کے مطابق جوڑے نے اپنی شادی سے قبل اعلان کیا ہے کہ شادی پر مہمانوں کو گفٹ کی قیمت کے حساب سے کھانا پیش کیا جائے گا۔

شادی دلہا اور دلہن کی زندگی میں سب سے اہم تقریبات میں سے ایک ہوتی ہے۔ شادی کے مہمانوں کو خوش کرنے کے لیے بہت ساری تیاریاں کی جاتی ہیں، اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ مہمان اچھا وقت گزاریں۔ لیکن شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ایک جوڑے نے مختلف راستہ اختیار کیا، انہوں نے شادی کے مہمانوں کے لیے ایک تحریری نوٹس جاری کیا جہاں مہمانوں کو یہ بتایا گیا کہ ان کے تحائف کی قیمت کی حد یہ طے کرے گی کہ انہیں شادی میں کس قسم کا کھانا کھلایا جائے گا۔

اس تحریری نوٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے جس میں دلہا اور دلہن نے مہمانوں سے کہا کہ وہ بتائیں کہ وہ انکی شادی کے تحفے پر کتنا خرچ کریں گے جس کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ انہیں کھانے میں کیا دیا جائے گا؟

اس نوٹس کے مطابق مہمانوں کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا جنہیں 'لوونگ گفٹ ، گولڈن گفٹ ، سلور گفٹ اور پلاٹینم گفٹ کا نام دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔