مارٹگیج فراڈ کیس: نیب نے ملزمان کی پاکستان میں پراپرٹیز منجمد کر دیں

مارٹگیج فراڈ کیس: نیب نے ملزمان کی پاکستان میں پراپرٹیز منجمد کر دیں
اسلام آباد ( پبلک نیوز) برطانیہ میں 6 کروڑ پاؤنڈ مارٹگیج فراڈ کیس،نیب کی بڑی کارروائی، نیب نے برطانیہ میں فراڈ کرکے پاکستان آنے والے ملزمان کی 50 ارب کی پراپرٹیز منجمد کردیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے نثار افضل اور صغیر افضل کے تمام اہلخانہ اور رشتہ داروں کے اثاثے منجمد کردیے۔ نیب کے مطابق ملزمان کے اسلام آباد کے پوش علاقے ایف سیکٹر میں 11 بنگلے منجمد کیے گئے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق ملزمان کی اسلام آباد کے علاقوں ترنول، بھڈانہ، تمیر میں 650 کنال اراضی منجمد کی گئی۔ اٹک، فتح جنگ اور رنگ روڈ کے اطراف 10 ہزار کنال اراضی بھی منجمد کر دی گئی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے ملزم نثار افضل اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 17 ستمبر تک ملزم سے جواب طلب کرلیا۔ نیب کا کہنا ہے کہ ملزم نثار افضل اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔