پی سی بی کے بورڈآف گورنرز کا خصوصی اجلاس پیر کو ہوگا

پی سی بی کے بورڈآف گورنرز کا خصوصی اجلاس پیر کو ہوگا
لاہور ( پبلک نیوز) پی سی بی کے بورڈآف گورنرز کا خصوصی اجلاس پیر کو ہوگا۔ پی سی بی کے نو منتخب چیئرمین دوپہر 2:15 بجے باب ولمر انڈور سکول میں پریس کانفرنس کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق 36 ویں چئیرمین کے انتخاب کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس 13 ستمبر بروز پیر کی صبح 11 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوگا۔ پی سی بی کے الیکشن کمشنر جناب جسٹس ریٹائرڈشیخ عظمت سعید خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ گورننگ بورڈ کے دیگر ممبران عاصم واجد جواد، عالیہ ظفر، اسد علی خان، عارف سعید، جاوید قریشی، رمیز راجہ اور وسیم خان اس خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس کے بعد پی سی بی کے نو منتخب چیئرمین دوپہر 2:15 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں واقع باب ولمر انڈور اسکول میں پریس کانفرنس کریں گے جو پی سی بی کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے براہ راست نشر کی جائے گی۔ تمام افراد کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر پی سی بی کے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت صرف رپورٹر کو کانفرنس میں شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ ان افراد کو اپنا کویڈویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی ہمراہ لانا ہوگا۔ پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل پی سی بی تمام ٹی وی چینلز کو لائیو فیڈ کا لنک فراہم کرے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔