فیصل آباد: کم عمر بچیوں کو اغوا کرنیوالا موٹر سائیکل سوار سرگرم

فیصل آباد: کم عمر بچیوں کو اغوا کرنیوالا موٹر سائیکل سوار سرگرم
فیصل آباد ( پبلک نیوز) کم عمر بچیوں کو اغواء کرنے والا موٹر سائیکل سوار سرگرم۔ تھانہ صدر کے علاقہ نور پورہ سے دو روز قبل دس سالہ لڑکی عمائمہ اغواء، سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق دس سالہ عمائمہ دوکان سے چیز لینے گئی تھی موٹر سائیکل سوار نے ساتھ بٹھا لیا۔ نامعلوم ملزم دس سالہ عمائمہ کو کشمیرپل چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی خالی ہونے والی سابقہ عمارت میں لے گیا۔ ملزم نے دس سالہ بچی کے ہاتھ باندھے اس دوران موبائل پر کال آئی تو بچی کو سونساں روڈ چھوڑ دیا۔ دس سالہ بچی نے علاقہ مکینوں کی مدد سے گھر والوں سے رابطہ کیا تو لواحقین نے پہنچ کر بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تھانہ صدر سے قبل تھانہ رضااںاد، پیپلز کالونی میں بھی موٹر سائیکل سوار نے بچیوں کو اغواء کیا۔ کم عمر بچیوں کو زیادتی کی نیت سے اغواء کرنے والے ملزم کو پولیس تاحال ڈھونڈے میں ناکام ہے۔ شہریوں نے اغواء کار کا طریقہ واردات ایک ہونے کی وجہ سے سیریل کڈنیپر قرار دے دیا۔ پولیس جدید ٹیکنالوجی کے باوجود ملزم کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔