ایشیا کپ کا فائنل کون جیتے گا؟ فیصلہ آج ہوگا

ایشیا کپ کا فائنل کون جیتے گا؟ فیصلہ آج ہوگا
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج بروز اتوار 11 ستمبر کو پاکستا ن اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ فائنل کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا ایک دوسرے کو ہرانے کے لئے آج میدان میں اتریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے دبئِی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سپر فور مرحلے میں سری لنکا سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں، عثمان قادر اور حسن علی سری لنکا کیخلاف کارکردگی نہیں دکھا سکے اس لئے ان دونوں کی جگہ نسیم شاہ اور شاداب خان کی واپسی ہوگی، جب کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کیلئے فخر زمان اور مڈل آرڈر کا تسلسل کے ساتھ رنز نہ کرنا الگ سے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ فائنل میچ میں سری لنکا کا انحصار مہیش تھیکشنا اور وینندو ہسرنگا کی سپن جوڑی پر ہوگا کہ جنہوں نے گذشتہ میچ میں پاکستان کی اننگز کو 121 رنز تک محدود رکھا۔ دوسری جانب پاکستانی تماشائیوں کی نظریں محمد نواز اور محمد رضوان پر ہیں، ٹورنامنٹ میں آوٹ آف فارم رہنے والے بابر اعظم کوفائنل میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں ٹاس کی بھی بہت اہمیت ہوتی ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جو ٹیم ٹاس جیتے گی وہ دوسری ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دے گی۔ پاکستان نے اب تک ایشیا کپ میں 5 میں سے دو مرتبہ ٹاس جیتا ہے جب کہ سری لنکا نے 5 میں سے چار مرتبہ ٹاس جیتا ہے ۔ خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم نے 2000 اور 2012 میں ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتا تھا اپنے ، 2012 کے فائنل میں قومی ٹیم نے بنگلادیش کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔ پاکستان کے علاوہ ہندوستان سات بار جب کہ سری لنکا 5 مرتبہ ایشیا کپ جیت چکے ہیں۔

شاہ نواز دھانی ایشیا کپ کے فائنل سے قبل پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی فٹ ہوگئے ہیں، انہیں سری لنکا کے خلاف اتوار کو ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میں کھیلنے کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہ نوازدھانی بھارت کیخلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوکر سپر فور کے 2 اہم میچیز سری لنکا اور افغانستان کیخلاف میچ سے باہر ہوگئے تھے، تاہم اب فاسٹ بولر فٹ ہیں اور انہوں نے دوبارہ پریکٹس بھی شروع کر دی ہے۔ شاہ نوازدھانی نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پوری رفتار کے ساتھ باولنگ کی پریکٹس کی اور دوسری جانب فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئرکو ابھی تک فٹنس کے مسائل کا سامنا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔