ویب ڈیسک :معروف جرمن کار ساز ادارے بی ایم ڈبلیو نے بریک کے مسائل کی وجہ سے مارکیٹ سے 1.5 ملین کاریں واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔
گاڑیاں واپس منگوانے کے اعلان کے ساتھ ہی بی ایم ڈبلیو سمیت دیگر جرمن کار ساز اداروں کے حصص کی قیمتیں گر گئی ہیں
یادرہے بی ایم ڈبلیو ہی Rolls-Royce اور Mini کار برانڈز کی مالک ہے ۔
بی ایم ڈبلیو کے حصص کی قیمتوں میں کمی بری خبر ہے کیونکہ بی ایم ڈبلیو کی چین می مانگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ واکس ویگن نے بھی اپنی فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے حصص میں 8% کی کمی واقع ہوئی، جس نے مرسڈیز بینز، ووکس ویگن، سٹیلنٹیس، پورش ہولڈنگ اور رینالٹ کے حصص کی قیمتیں 4% اور 5% کے درمیان کم ہوئی ہیں ۔
BMW کا کہنا ہے کہ کاروں میں لگایا جانے والا انٹیگریٹڈ بریکنگ سسٹم (IBS) کانٹینینٹل گروپ فراہم کرتا ہے۔
جبکہ کانٹی نینٹل نے وضاحت کی ہے کہ بریکنگ سسٹم کا صرف ایک "چھوٹا حصہ جزوی طور پر تبدیل کر دیا جائے گا کیونکہ ایک الیکٹرانک جزو خراب ہو سکتا ہے۔ کانٹی نینٹل کے حصص میں 6 فیصد کمی ہوئی۔
2023 میں BMW، Rolls-Royce اور Mini گاڑیوں کی ڈیلیوری 2.56 ملین تھی۔
یادرہے گزشتہ ماہ BMW نے چین میں 1.4 ملین گاڑیاں بھی خراب ایئر بیگز کی وجہ سے واپس منگوائی تھیں۔
بی ایم ڈبلیوگروپ کا خالص منافع اپریل اور جون کے درمیان 8.6 فیصد کم ہو کر 2.7 بلین یورو (2.9 بلین ڈالر) ہو گیا، آمدنی 0.7 فیصد کم ہو کر صرف 37 بلین یورو سے کم ہو گئی۔