(ویب ڈیسک ) پی ٹی اے نے ویب ماننیٹرنگ سسٹم کے تحت آن لائن مواد بلاک کرنا شروع کردیا۔ پی ٹی اے نے ویب ماننیٹرنگ سسٹم کے ذریعے 2369 یو آر ایل بلاک کردیئے ۔ ڈبلیو ایم ایس سسٹم کے تحت 183 موبائل اپلیکشنز بھی بلاک کی گئیں ہیں۔
وزیر انچارج کابینہ ڈویژن نے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں بتا دیا ۔بلاک کی گئیں ویب سائٹس شہریوں کا ذاتی ڈیٹا ظاہر کرنے میں ملوث تھیں، بلاک کی گئیں اپلیکشنز شہریوں کی شناختی معلومات پبلک کرنے میں ملوث تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کا ڈبلیو ایم ایس سسٹم ڈیپ پیکٹ انسپکشن کا حامل ہے، یہ سسٹم گیٹ وے لیول پر انٹرنیٹ ٹریفک کنٹرول کرنے میں مددگار ہے، نئے نظام سے غیرقانونی مواد کو بلاک کرنے کا آغاز ہوگیا۔
اس نظام کے ذریعے اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالی آئی ڈیز کی نشاندہی کی گئی، نظام کے ذریعے پی ٹی اے مواد بلاکنگ میں خود کفیل ہوگیا۔