سستی الیکٹر ک گاڑیاں اب پاکستانیوں کی پہنچ میں، بی وائی ڈی آگئی

byd launched in pakistan
کیپشن: byd launched in pakistan
سورس: google

ویب ڈیسک : اپنی الیکٹرک کار کی بیلٹ باندھ لیں ۔۔۔پاکستان میں صارفین کی سنی گئی ۔۔۔الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی ملٹی نیشنل چینی کمپنی بی وائی ڈی (بلڈ یور ڈریمز) نے میگا موٹر کمپنی سے اشتراک کے بعد 17 اگست کو پاکستان میں نئی الیکٹرک گاڑیاں باضابطہ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

بی وائی ڈی کے بیان کے مطابق حب پاور کمپنی لمیٹڈ ( حبکو) کے تحت میگا موٹر کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے اشتراک سے پاکستانی مارکیٹ میں بی وائی ڈی کی مسافر گاڑیاں باضابطہ طور پر متعارف کروانے کے لیے تقریب منعقد کی جائے گی۔

 پاکستان کے بڑے شہروں میں الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں بل بورڈز شہریوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ اس ضمن میں مارچ میں اہم شراکت داری کا اعلان کیا گیا تھا جس کا مقصد پاکستانی مارکیٹ میں مکمل طور پر الیکٹرک اور پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروانا ہے۔

بیان کے مطابق مئی 2021 میں اپنی 10 لاکھ ویں نئی انرجی گاڑی کی تیاری کے بعد بی وائی ڈی نے محض تین سال میں آٹھ ملین ویں گاڑی تیار کرنے کا متاثر کن سنگ میل عبور کیا ہے اور یہ سنگ میل عبور کرنے والا دنیا کا پہلا آٹوموبائل برانڈ بن گیا ہے۔

میگا موٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی خان نے اس بڑی پیشرفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’ بی وائی ڈی سے اشتراک کے ساتھ میگا موٹر کا ملکی معیشت میں ہمارے تعاون کا ویژن ظاہر ہوتا ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے ازالے کی ہماری سوچ اجاگر ہوتی ہے کیونکہ پاکستان ہر سال موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوتا ہے۔

 نئی انرجی الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار میں چین کی مشہور کمپنی بی وائی ڈی 2022 اور 2023 میں عالمی حریف کمپنیوں کو بچھاڑتے ہوئے نئی انرجی گاڑیاں فروخت کرنے والی صف اول کی کمپنی بن چکی ہے۔

Watch Live Public News