ملائیکہ اروڑا کے والد کی موت کیسے ہوئی؟ پولیس کا بیان آگیا

ملائیکہ اروڑا کے والد کی موت کیسے ہوئی؟ پولیس کا بیان آگیا

 ویب ڈیسک: بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور اداکار ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا کا خاندان غم سے نڈھال ہے، اداکارہ کے والد نے آج صبح  بلند و بالا عمارت سے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی،   انیل اروڑا کی موت پر کئی شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں، پولیس کا اہم بیان بھی سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ انیل اروڑا نے ممبئی کے علاقے باندرا کی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی،بتایا جارہا ہے کہ جس وقت انیل اروڑا نے خودکشی کی ملائیکہ اس وقت   والد کے گھر میں موجود نہیں تھیں، دوسری جانب ملائیکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان انیل اروڑا کی موت کی خبر سن کر سب سے پہلے ملائیکہ کے گھر پہنچ گئے۔

واقعے سے متعلق پولیس حکام نے بیان جاری کرتے ہوئے انیل اروڑا کی خودکشی پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آئیں جبکہ انکا کوئی سوسائیڈ نوٹ بھی تاحال سامنے نہیں آیا، انیل اروڑا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے بھجوادیا گیا ہے جبکہ اس معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ممبئی پولیس کے افسر کا کہنا تھا کہ انیل اروڑا اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل پر رہتے تھے، ابتدائی طور پر یہ خودکشی لگ رہی ہے لیکن اسکی تمام زاویوں سے تحقیقات کررہے،ملائیکہ اپنے والد کی موت کے وقت اپنے گھر پر موجود نہیں تھیں، اداکارہ اس لمحے پونے میں موجود تھیں جو فوری طور پر ممبئی پہنچیں۔ 

بھارتی سرکاری نیوز ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انیل اروڑا نے خودکشی نہیں کی، بلکہ انکی موت حادثاتی طور پر ہوئی ہے۔ 

Watch Live Public News