یاسر نواز کو لڑکی کیساتھ پولیس نے پکڑ لیا، پھر کیا ہوا؟

یاسر نواز کو لڑکی کیساتھ پولیس نے پکڑ لیا، پھر کیا ہوا؟

ویب ڈیسک: معروف اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر یاسر نواز نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل زمانہ طالب علمی میں ایک بار انہیں پولیس نے لڑکی کے ساتھ پکڑ لیا تھا اور وہ انہیں تھانے لے کر جانے والے تھے مگر والد نے انہیں بچا لیا۔

تفصیلات کےمطابق یاسر نواز حال ہی میں ایک نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی،پروگرام کے دوران بچپن کا قصہ اور شادی سے قبل معاشقے کرنے کی بات کرتے ہوئے یاسر نواز نے بتایا کہ انہیں ایک بار پولیس نے پکڑ لیا تھا، اداکار نے کہا کہ اگر ان کی بیوی ان کا قصہ سن لیں گی تو وہ ان پر غصہ ہوں گی لیکن ساتھ کہا کہ وہ مارننگ شو کر رہی ہوں گی۔

یاسر نواز نے قصہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ان کا گھر پاکستان ٹیلی ویژن کراچی سینٹر کے قریب تھا اور وہ کالج میں پڑھتے تھے،انہوں نے گھر سے گاڑی نکالی اور لڑکی کو ساتھ میں بٹھاکر گلیوں میں گھومتے ہوئے ایک جگہ رکے، جہاں کچھ ہی دیر بعد پولیس آگئی، پولیس موبائل کو دیکھ کر ان کے ہاتھ پائوں پھول گئے، ڈر کے مارے وہ ٹھیک طرح سے گاڑی بھی نہ چلا سکے اور اتنی دیر میں پولیس اہلکار ان کی گاڑی کے آگے آکر کھڑے ہوگئے۔

ان کے مطابق پولیس والوں نے بارعب پوچھا کہ وہ کون ہیں اور یہاں کیا کر رہے ہیں؟ ان کے ساتھ لڑکی کون ہیں؟ اداکار کا کہنا تھا کہ پولیس کو دیکھتے ہی وہ ڈر گئے، ان سے بات نہ ہو پا رہی تھی لیکن ان کے ساتھ جو لڑکی تھی انہوں نے پولیس والوں سے دبنگ انداز میں بات کرنا شروع کردی، یاسر نواز کے مطابق بعد ازاں انہوں نے والد کو موبائل فون پر کال کرکے قصہ بتادیا، جس پر والد نے پولیس والوں سے بات کرکے اپنا تعارف کروایا اور انہیں پولیس سے بچایا۔

Watch Live Public News