ویب ڈیسک: امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے والد اسکاٹ سوئفٹ نے لندن کنسرٹ کے دوران بیٹی کے مداحوں کو چکن ٹینڈرز تقسیم کرکے خوش کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی ایک مداح نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹِک ٹاک پر گلوکارہ کے 17 اگست کو لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں ہونے والے کنسرٹ سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں ٹیلر سوئفٹ کے والد اسکاٹ سوئفٹ کو کنسرٹ کے دوران شرکاء میں چکن ٹینڈرز تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مداح نے ویڈیو کے کیپشن میں ٹیلر سوئفٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میری طرف سے اپنے والد کا شکریہ ادا کر دیجیے گا، میرا اس وقت مزیدار چکن ٹینڈرزکھانے کا دل چاہ رہا تھا۔
واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ کے ایراس ٹور یورپ میں اپنے آخری مرحلے میں زوروں سےجاری ہے۔