دہشتگری کےخطرے کے بعد ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ ٹور دوبارہ شروع

دہشتگری کےخطرے کے بعد ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ ٹور دوبارہ شروع
کیپشن: دہشتگری کےخطرے کے بعد ٹیلر سوئفٹ کا کانسرٹ ٹور دوبارہ شروع

ویب ڈیسک: امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ ٹور (Eras)دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر منسوخ ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ اپنے کانسرٹ ٹور کا یورپی حصہ مکمل کرنے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات میں برطانوی دارالحکومت لندن میں سجائے گئے اسٹیج پر دوبارہ پہنچیں۔

لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں تقریباً 90 ہزار شائقین اپنی پسندیدہ گلوکارہ کے فن سے محظوظ ہونے پہنچے۔

گزشتہ ہفتے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں امریکی پاپ اسٹار کے تینوں شوز اس وقت منسوخ کردیے گئے تھے جب ایونٹ کو داعش سے متاثرہ افراد کی جانب سے دھماکا خیز مواد اور چاقوؤں کے ذریعے حملہ کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی بےنقاب ہوئی تھی۔

آسٹریا کے حکام نے میں ایک 18 سالہ عراقی شہری سمیت 3 افراد کو حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جسے امریکی انٹیلی جنس کی مدد سے ناکام بنایا گیا۔

آسٹریلیا کی وزارت داخلہ کے پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹر فرانز رُوف کا اس بارے میں کہنا تھا کہ حکام ممکنہ حملے کے بارے میں پہلے سے ہی خبردار تھے۔

برطانوی پولیس نے یقین دہانی کروائی تھی کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے واقعات لندن کے ویبملی اسٹیڈیم میں گلوکارہ کی پرفارمنس پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔

ویمبلی اسٹیڈیم میں جمعرات کو ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے کانسرٹ کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے میٹل ڈیٹیکٹر لگائے گئے جبکہ شائقین کو صرف ایک بیگ اپنے ساتھ لانے کی اجازت دی گئی۔

  کانسرٹ میں شرکت کے لیے شیشے یا اسٹیل کے برتن، لیپ ٹاپ اور چھتریاں لانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

کانسرٹ کے لیے جاری ہدایات میں کہا گیا کہ اسٹیڈیم کے باہر کسی کو کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سیکیورٹی اہلکار وہاں سے ہٹا دیں گے۔

خیال رہے کہ سال 2017 میں ٹیلر سوئفٹ کے لاس ویگس میں ہونے والے کانسرٹ کے دوران فائرنگ جبکہ مانچیسٹر میں آریانا گرانڈے کے کانسرٹ میں خودکش دھماکا ہوا تھا۔

Watch Live Public News