“سوئفٹیز کیلئے بری خبر”: دہشتگرد حملے کا خطرہ، ٹیلرسوئفٹ کا کنسرٹ منسوخ

“سوئفٹیز کیلئے بری خبر”: دہشتگرد حملے کا خطرہ، ٹیلرسوئفٹ کا کنسرٹ منسوخ
کیپشن: “سوئفٹیز کیلئے بری خبر”: دہشتگرد حملے کا خطرہ، ٹیلرسوئفٹ کا کنسرٹ منسوخ

ویب ڈیسک: سوئفٹیز کیلئے بری خبر آگئی۔ دہشتگرد حملے کے خطرے کے پیش نظر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دہشتگرد حملے کے خطرے کے پیش نظر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ آسٹریا کی پولیس نے حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہ میں 2 افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ 

کنسرٹس کے منتظمین کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری حکام کی جانب سے اسٹیڈیم میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد ہمارے پاس کنسرٹس کو منسوخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ 

یاد رہے کہ ٹیلرسوئفٹ 8، 9 اور 10 اگست کو ویانا کے ارنسٹ ہیپل سٹیڈیم میں پرفارم کرنے والی تھیں جس میں ہر روز تقریباً 65 ہزار شرکاء کی آمد کی توقع تھی۔

Watch Live Public News