عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ماہرہ خان کےڈانس کی ویڈیو وائرل

عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ماہرہ خان کےڈانس کی ویڈیو وائرل
کیپشن: عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ماہرہ خان کےڈانس کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ اور سپر اسٹار ماہرہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ کے دوران ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بھی بے حد مقبول ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ سے زائد ہے۔ حال ہی میں وہ اداکار وہاج علی کے ساتھ ایک ٹی وی کمرشل میں نظر آئیں، جبکہ دونوں جلد ایک ڈرامہ سیریل میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

گزشتہ دنوں عاصم اظہر کے ایک کنسرٹ میں ماہرہ خان کی شرکت نے سب کی توجہ حاصل کی۔ کنسرٹ کے دوران جب عاصم اظہر نے اپنا مقبول گانا ’’ ترستی ہیں نگاہیں‘‘ پیش کیا تو ماہرہ خان کو اسی گانے کی دھن پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس موقع پر ماہرہ خان نے آف وائٹ پرنٹڈ انگرکھا شرٹ، چوڑی دار پاجامہ اور دوپٹہ زیب تن کر رکھا تھا۔

تاہم اداکارہ کا یہ ڈانس سوشل میڈیا صارفین کو زیادہ متاثر نہ کر سکا اور اس پر ملا جلا، جبکہ زیادہ تر منفی ردِعمل سامنے آیا۔ کئی صارفین نے ان کے ڈانس مووز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سینئر اداکارہ کے لیے اس نوعیت کا ڈانس مناسب نہیں تھا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ پاکستان میں لوگ عمر بڑھنے کے باوجود خود کو کم عمر دکھانے کی کوشش کیوں کرتے ہیں، جبکہ کچھ صارفین نے ماہرہ خان کے انداز کا موازنہ بھارتی گلوکار اے پی ڈھلن اور اداکارہ تارا ستاریا کی وائرل کنسرٹ ویڈیوز سے بھی کیا۔

دوسری جانب بعض مداحوں نے ماہرہ خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف موسیقی سے لطف اندوز ہو رہی تھیں اور اسے منفی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

Watch Live Public News