بھارتی اداکارعامر خان کی تیسری شادی سے متعلق بڑی خبر آگئی

بھارتی اداکارعامر خان کی تیسری شادی سے متعلق بڑی خبر آگئی

(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارعامرخان تیسری مرتبہ دولہا بننے کی تیاری کر رہے ہیں ، ان کی شادی سے متعلق ایک خبر سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ عامر خان آئندہ ماہ اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔ یہ شادی 5 جولائی کو انتہائی نجی اور سادگی سے ہوگی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شادی میں  دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور چند خاص دوست شرکت کریں گے۔ کوٹ میرج یا گھر پر ہی دستخط کر کے اس رشتے کو باقاعدہ نام دیا جائے گا۔

رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عامر خان اور گوری سپراٹ گزشتہ 1 سال سے زیادہ عرصے سے ساتھ رہ رہے ہیں ، دونوں خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔

حال ہی میں عامر خان نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے گوری کے ساتھ اپنے رشتے پر کھل کر بات کی اور کہا کہ’میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے گوری ملی۔ وہ بہترین خاتون ہیں اور میں ان کے ساتھ دلی سکون محسوس کرتا ہوں۔ میری سابقہ بیویوں کے ساتھ بھی میرا رشتہ بہت گہرا تھا لیکن بات نہ بن سکی۔ اب گوری کے آنے سے مجھے لگتا ہے کہ میں مکمل ہوا ہوں۔‘

خیال رہے کہ عامر خان نے گزشتہ سال اپنی سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں میڈیا کے سامنے پہلی بار گوری سپراٹ کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر متعارف کروایا تھا۔

واضح رہے کہ یہ عامر خان کی تیسری شادی ہوگی۔ اس سے قبل انہوں نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی جو 2002 میں ختم ہوئی، ان سے عامر کے دو بچے جنید اور آئرا ہیں۔

اس کے بعد عامر خان نے 2005 میں ڈائریکٹر کرن راؤ سے دوسری شادی کی اور 2021 میں ان سے بھی علیحدگی اختیار کر لی۔ان دونوں کا بیٹا آزاد ہے جس کی دونوں مل کر پرورش کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News