(ویب ڈیسک ) معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس اپ ڈیٹ فیچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ٹاپ ایپ بار میں اسٹیٹس اپ ڈیٹ کو لانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ واٹس ایپ کی ٹاپ بار وہ جگہ ہے جہاں پروفائل آئیکون نظر آتا ہے۔اس نئے فیچر کے بعد وہاں سے ہی آپ اسٹیٹس تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔
اس فیچر کے تحت جن افراد سے آپ سب سے زیادہ چیٹ کرتے ہیں، ان کے اسٹیٹس چیٹ ٹیب میں سب سے اوپر نظر آئیں گے۔جس کا مطلب ہے کہ آپ کو اب چیٹ ٹیب سے نکلے بغیر اسٹیٹس دیکھنے کا موقع ملے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس اپ ڈیٹس تک فوری رسائی فراہم کرنے کیلئے مختلف طریقوں کو جانچا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایپ ٹاپ بار کے ساتھ ساتھ چیٹ بار میں نیچے اسکرول کرنے پر بھی کانٹیکٹس اسٹیٹس اپ ڈیٹس ایک قطار میں نظر آئیں گے۔
اس فیچر کی فی الحال آزمائش کی جا رہی ہے اور بیٹا (beta) صارفین کو بھی دستیاب نہیں، تو کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کیلئے متعارف کرایا جائے گا۔