ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹس میں دہشتگرد حملے کا خدشہ، 2 افراد گرفتار

ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹس میں دہشتگرد حملے کا خدشہ، 2 افراد گرفتار
کیپشن: Taylor Swift
سورس: web desk

ویب ڈیسک:آسٹریا کے دار الحکومت ویانا میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹس دہشتگرد حملے کے خطرے کے پیشِ نظر منسوخ کر دیے گئے۔

خبر رساں ایجنسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی حکام کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد کنسرٹس کو منسوخ کیا گیا,حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہ میں آسٹریا کی پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے.

کنسرٹس منتظمین نے بتایا کہ سرکاری حکام کی جانب سے سٹیڈیم میں دہشت گردحملوں کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد ہمارے پاس کنسرٹس کو منسوخ کرنے کے سوا کوئی دوسرا حل نہیں تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ 8، 9 اور 10 اگست کو ویانا کے ارنسٹ ہیپل اسٹیڈیم میں پرفارم کرنے والی تھیں جس میں ہر روز تقریباً 65 ہزار شرکاء کی آمد متوقع تھی۔

Watch Live Public News