ٹیلر سوئفٹ نےمائیکل جیکسن کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

ٹیلر سوئفٹ نےمائیکل جیکسن کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: ٹیلر سوئفٹ نےمائیکل جیکسن کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک: مائیکل جیکسن کا 36 سال پرانا ریکارڈ ٹیلر سوئفٹ نے توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے مشہور ’ایرس ٹور‘ کے دوران لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں میوزیکل شو کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ٹیلر سوئفٹ وہ پہلی سولو آرٹسٹ بن گئیں جنہوں نے ایک ہی ٹور کے دوران ویمبلی اسٹیڈیم میں 8 شوز کیے ہیں۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ معروف پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے پاس تھا۔

ٹیلر سوئفٹ نے اس موقع پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ لوگوں نے مجھے پہلی سولو آرٹسٹ بنا دیا ہے جو ایک ہی ٹور میں ویمبلی اسٹیڈیم میں آٹھ شوز کر چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا شکریہ ادا کرنے کےلیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

Watch Live Public News