’’پاکستان میں کورونا کی صورتحال خطرناک ہے ‘‘

’’پاکستان میں کورونا کی صورتحال خطرناک ہے ‘‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ یکم سے11اپریل تک کورونا پر توجہ نہیں دی گئی،پابندی کے باوجود ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ چل رہی ہے،تیسری لہر سے نمٹنے کیلئےایس اوپیز کےتحت احتیاط ضروری ہے ،کوروناکے 4200مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کی میڈیا بریفنگ ڈاکٹر فیصل سلطان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کاروبار کے اوقات کار پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے، ماسک کا استعمال بہت کم ہے جو تشویش کا باعث ہے، اکثر جگہوں پر ماسک کا استعمال 5 فیصد سے بھی کم ہے، بیماری کے پھیلاؤ نے ہیلتھ سسٹم پر بہت شدید اثر ڈالا ہے۔انہوں نے کہا کہ جون میں جب وبا زور پر تھی اس وقت 3 ہزار 3 سو کیس تھے، علماء کرام رمضان المبارک میں اپنا کردار ادا کریں، پچھلے رمضان میں علماء کرام نے بہت تعاون کیا تھا، ہیلتھ کیئر ورکرز پر پریشر زیادہ ہے، کورونا ایس او پیز پر 50 فیصد کے قریب عمل کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News