پاکستان میں فوری طور پر نئے سرے سے مردم شماری ہو گی

پاکستان میں فوری طور پر نئے سرے سے مردم شماری ہو گی

اسلام آباد (پبلک نیوز) مشترکہ مفادات کونسل ( سی سی آئی) کی جانب سے فوری بنیادوں پر نئی مردم شماری کا فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔

سی سی آئی کا آج اہم اجلاس ہوا جس کے بعد وفاقی برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس کی۔ انھوں نے بتایا کہ اکثریتی رائے کے ساتھ مردم شماری کے نتائج منظور کرنے کا فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں بغیر کسی انتظار کے نئی مردم شماری کے لیے اقدامات کا بھی فیصلہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بنیادی فریم ورک 6 سے 8 ہفتوں میں مکمل کر لیں گے۔ اسی سال ستمبر یا اکتوبر تک نئی مردم شماری کے عمل کا آغاز کریں گے جو مارچ 2023 تک مکمل ہو جائے گا۔ نئی مردم شماری کے لیے ٹیکنالوجی کو استعمال کریں گے اور اقوام متحدہ کے قوانین کو بروئے کار لائیں گے۔

اسد عمر نے بتایا کہ اکتوبر میں شروع ہونے والی مردم شماری کو 18 ماہ کے دورانیہ میں مکمل کیا جائے گا۔ مردم شماری کا بجٹ 23 ارب روپے رکھا جائے گا۔ آئندہ عام انتخابات کے لیے مردم شماری کی مدد سے حلقہ بندیاں بھی بآسانی کی جا سکیں گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔