عروہ حسین نے 'میرے پاس تم ہو' کا کردار کیوں ٹھکرایا؟

عروہ حسین نے 'میرے پاس تم ہو' کا کردار کیوں ٹھکرایا؟

ویب ڈیسک: عروہ حسین کو ' نا معلوم افراد' میں ڈیبیو کے ساتھ ہی شہرت مل گئی۔ انھوں نے اس کے بعد کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا اور شہرت کی سیڑھیاں طے کیں۔ اس دوران ان کو مشہور ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں رومی کی ٹیچر ہانیہ کا کردار آفر کیا گیا۔ عروہ نے کچھ سین عکسبند بھی کرائے۔

اداکارہ ان دنوں وہ اپنی فلم ٹچ بٹن کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھیں۔ فلم کے کچھ سین بیرون ملک عکسبند ہونے تھے جس کی وجہ سے انھوں نے میرے پاس تم ہو کے کردار کے لیے منع کر دیا۔

عروہ حسین کو اپنے اس فیصلہ پر آج بھی رنج ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے فیصلہ پر آج بھی افسوس کرتی ہوں۔ میں سوچتی ہوں کہ میرے پاس تم ہو میں کام سے انکار کیوں کیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔