اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پشاور اور کراچی کے بعد لاہور مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہےجس کے تحت پشاوراورکراچی کےبعد پی ٹی آئی نے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں آج مشاورت ہوگی، اجلاس میں سینئر قیادت اور پی ٹی آئی کےصوبائی صدور شریک ہو نگے،جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کی رکنیت سازی کی مہم شروع کرنے پر مشاورت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں اور سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی،جس کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پارٹی رہنماؤں کو گائڈ لائنز دیں گے۔