فارمیشن کمانڈرز کانفرنس؛ فوج کو بدنام کرنے کی مہم پر نوٹس

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس؛ فوج کو بدنام کرنے کی مہم پر نوٹس
راولپنڈی: 79 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔ چیف آف آرمی اسٹاف (سی او ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس کی صدارت کی،کانفرنس میں کور کمانڈرز ، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کو پیشہ وارانہ امور، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی. فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کو بدنام کرنے کے لیے چلائی جانے والی مذموم پراپیگنڈا مہم کا نوٹس لے لیا گیا. آئی ایس پی آر کے شرکاء کی جانب سے عسکری قیادت کی طرف سے آئین اور قانون کی بالادستی کو مقدم رکھنے پر بھرپور اظہار اعتماد کیا گیا. آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق بعض حلقوں کی پراپیگنڈا مہم کا مقصد فوج اور عوام میں نفاق ڈالنا ہے. فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء کی جانب سے آئین اور قانون کی حکمرانی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے عسکری قیادت کے فیصلے پر بھر پور اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔