جہلم ( پبلک نیوز) منگلا ائیرپورٹ سے ٹرینگ کے لیے اڑنے والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تربیتی مشاق طیارہ منگلا ایئرپورٹ کے نزدیکی علاقہ چھمالہ میں گرا۔ حادثہ میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ تربیت کے دوران طیارہ آبادی سے دور کھیتوں میں گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاک فوج کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں کی موجودگی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا تھا۔