'آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی میں خطاب پاکستان کیلئے اعزاز ہے'

'آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی میں خطاب پاکستان کیلئے اعزاز ہے'
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا رائل ملٹری اکیڈمی میں خطاب پاکستان کیلئے اعزاز ہے. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں‌ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ یو کے میں بطور مہمان خصوصی خطاب نہ صرف مسلح افواج بلکہ پاکستان کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پاکستان برطانیہ اسٹریٹجک شراکت داری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج کی کامیابیوں کا اعتراف ہے۔ خیال رہے کہ برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں 213 ویں کمشننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ رائل ملٹری کی جانب سے آرمی چیف کو سلامی دی گئی۔ آرمی چیف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ وہ پہلے پاکستانی آرمی چیف ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں پاسنگ آوٹ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت باعث فخر ہے۔ امید ہے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس دفاعی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔