ن لیگ کے 5 ایم پی ایز پر پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد

ن لیگ کے 5 ایم پی ایز پر پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد
لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے 5 ارکان صوبائی اسمبلی پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر پابندی لگادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے مسلم لیگ ن کے 5 ایم پی ایز پر پنجاب اسمبلی میں داخلے پرپابندی عائد کی۔جن اراکین پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں سیف الملوک کھوکھر، رانامشہود، مرزا جاوید، میاں رؤف اور رخسانہ کوثر شامل ہیں۔ پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے ن لیگی ایم پی ایز پر 15 اجلاسوں میں شرکت کی پابندی لگائی گئی ہے۔اپوزیشن اراکین کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں ہنگامہ آرائی اور بیلٹ پیپرز پھاڑ نے کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے پابندی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہےاور ن لیگی اراکین کوپابندی سے متعلق خط لکھ کرآگاہ کردیا گیا ہے. اس‌حوالے سے رخسانہ کوثر کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی بیلٹ پیپر نہیں پھاڑا، میں نے صرف پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو دیے گئے بیلٹ پیپرز کی تصویر اتاری تھی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔