جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں، جو 9 مئی کو ہوا، سب کو یاد،کیمرے میں محفوظ ہے،عظمیٰ بخاری

جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں، جو 9 مئی کو ہوا، سب کو یاد،کیمرے میں محفوظ ہے،عظمیٰ بخاری
کیپشن: جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں، جو 9 مئی کو ہوا، سب کو یاد،کیمرے میں محفوظ ہے،عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی کہ پی ٹی آئی کو جوڈیشل کمیشن کی ضرورت کیوں ہے؟ جو 9 مئی کو ہوا وہ سب کو یاد اور کیمروں میں محفوظ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں پل ٹوٹ رہے ہیں لیکن وہ لوگ جیل میں بیٹھے آقا کو خوش کررہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ جوڈیشل کمیشن بنوانے کا ایک سال بعد یاد آیا۔ کیا حسان نیازی عمران خان کا بھانجا نہیں یاسمین راشد یا اعجاز چوہدری بیٹے کو نہیں بتا رہے تھے حملہ کرنا ہے؟ 

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ اتفاق تھا کہ ہر شہر میں ایک ہی جگہ پر گئے جو فوجی تنصیبات یا کینٹ تھے۔ تمام دفاتر کو جلایا گیا اب بانی پی ٹی آئی کیسے مکرے گا؟ اڈیالہ جیل والا کہتا ہے اگر دوبارہ گرفتار کیا تو پھر ایسے ہی حملے ہوں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بننا چاہیے۔ وہ عدالتی ہتھوڑے سے ریلیف لینا چاہتے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں جو نو مئی کو ہوا سب کو یاد اور کیمرے میں محفوظ ہے۔ نو مئی کے پیچھے ستر جلسے، دو لانگ مارچ اور زہریلی تقاریر تھیں۔ جس میں وہ اکسایا کرتا تھا۔ 

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کو تو اتنے ووٹ نہیں ملے جتنے دھرنے دئیے ہیں۔ وہ امیر کراچی سے دھرنا دے کر جماعت اسلامی کے امیر بن گئے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن سمجھتے ہیں کہ سارے مسائل کا حل دھرنا ہے تو دھرنا دیدیں۔ 

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن ہمارے بزرگ ہیں۔ ان کے بیان  پر سخت بیان نہیں دینا چاہتی۔ پاکستان میں جس کی حکومت ہے وہ کام کررہے ہیں وہ ہی سامنے نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کے پی سے جو لڑکا پکڑا گیا وہ افغانستان سے نکلا ہے۔ فتنہ فساد کس حد تک جا سکتا ہے۔ بنگلہ دیش کے طلبہ کے پاس ایجنڈا تھا۔ پندرہ سال حکومت چل رہی تھی اب بانی پی ٹی آئی کے بچے کہاں ہیں؟ اس کے اپنے بچے گولڈ سمتھ ہاؤس میں عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ لوگوں کے بچوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف تھما رہے ہیں۔ 

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پہلے پاکستان کو سری لنکا کی طرح بنانے کےلئے آئی ایم ایف کو خطوط بھی لکھے۔ کل تک شیخ مجیب کو گلیمرائز کرتے رہے وہ پتلے نیچے آئے تو خاموش ہیں۔ ارشد ندیم کی ہر چیز پر اعتراض ہے حکومت نے سپورٹ کی کان میں کیا کہہ دیا۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ جشن آزادی پر صرف پاکستان کا جھنڈا ہوگا۔ اس آزادی پر سیاست نہ ہونے دیں۔

Watch Live Public News