فیض حمید کے کورٹ مارشل سے متعلق رانا ثنا اللہ کا بیان

فیض حمید کے کورٹ مارشل سے متعلق رانا ثنا اللہ کا بیان
کیپشن: Rana Sanaullah
سورس: web desk

ویب ڈیسک:وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کےخلاف انکوائری کو غیر معمولی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیض حمید کے خلاف کچھ چیزیں ثابت ہوچکی ہوں گی، اس لئے فوجی تحویل میں لیا گیا۔

نجی نیوز چینل سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فیض حمید کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پر انکوائری کا پتہ تھا، لیکن اندازہ نہیں تھا کہ یہ اقدام لیا جائے گا، یہ اقدام پاک فوج کےاحترام اور عزت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے اہم فیصلے پربیرسٹرگوہر کا ردعمل

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کورٹ مارشل کے عمل کو فوجی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا ہے، فیض آباد دھرنے کے معاہدے میں فیض حمید کے دستخط ہیں، یقیناً انکوائری کے عمل میں یہ چیزیں شامل ہوں گی، فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو مینیج کر کے بٹھایا گیا تھا۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو اٹھانے میں فیض حمید کا کردار تھا، سپریم کورٹ کا خالصتاً ہاؤسنگ سوسائٹی کے بارے میں حکم تھا، ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے انکوائری ہوئی۔

Watch Live Public News