ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا ہاؤس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس ،بیرسٹر گوہر نے کہا آج سپریم کورٹ کے فیصلے سے بڑی مایوسی ہوئی ہے،ان کو چاہیے کہ یہ بنگلادیش سے کچھ سیکھیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے اپنے بیان میں کہا ہماری تین سیٹیں ناجائز طریقے سے کسی اور کو دی گئی ہے،کئی سازشیں پی ٹی آئی کے خلاف ہوئیں،پہلے بلا لیا گیا لیکن سازش الیکشن میں ناکام ہوگئی،لودھراں میں جس وقت نوٹی فکیشن ہوا ایکونٹنگ سے ہمارے ووٹ کم کئے گئے، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے رول کو دیکھ لیتے۔
مزید پڑھیں: رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کے کے پروڈکشن آرڈرز جاری
بیرسٹر گوہر نے کہا آج کے فیصلے سے ملک میں انصاف کا قتل ہوا،ہماری 4 سیٹیں ایک ’پین‘ کے سٹروک سے کسی اور سیاسی جماعت دے دی گئیں،پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بہت ظلم کرنے کی کوشش کی گئی،پہلے کوشش کی گئی کہ ہمارا نشان چھن لیا گیا کہ انتخابات میں حصہ نا لے سکیں۔
لیکن ہر دفعہ ہم سرخور ہوئے ہیں،الیکشن کمیشن کا گول ہے کہ ملک میں فری اینڈ فئیر الیکشن کروائے جائیں،اگر الیکشن کمیشن اس میں ناکام ہو جاتی ہے تو اس کا نوٹس لینے کی ضرورت ہیں،ان کو چاہیے کہ یہ بنگلادیش سے کچھ سیکھیں،بنگلادیش میں عوام کی آواز کو منا گیا ہے۔