ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان سے 2 کمپوٹر چوری ہوگئے۔ ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پر تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں میں 2 ملازمین کی حرکات مشکوک پائی گئیں۔ چوری ہونے والے کمپیوٹرز جون میں خریدکرکمرہ نمبر 306 میں رکھے گئے تھے ۔ سپریم کورٹ نے نجی کمپنی سے ایک سو اکتیس کمپیوٹر خریدے تھے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے زاہد اقبال کو گرفتارکرلیا۔ زاہد اقبال سیکرٹری ٹو چیف جسٹس کا ڈرائیور ہے جبکہ فیصل خان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ فیصل خان سپریم کورٹ میں بطور نائب قاصد تعینات ہے۔
فیصل خان پہلے بھی سپریم کورٹ سے برطرف کیا جا چکا ۔ ذرائع کے مطابق فیصل خان کو برطرفی کے بعد محکمانہ اپیل پربحال کیا گیا تھا۔