رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کے کے پروڈکشن آرڈرز جاری

رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کے کے پروڈکشن آرڈرز جاری
کیپشن: Haji Imtiaz Ahmed
سورس: web desk

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن نے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کے کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پروڈکشن آرڈرز کمیٹی کے چیئرمین نوابزادہ افتخار احمد خان نے جاری کیے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس کل اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایوی ایشن اتھارٹی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا، حاجی امتیاز احمد کے پروڈکشن آرڈرز کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے جاری کیے گئے ہیں ۔

چیئرمین کمیٹی نے پروڈکشن آرڈرز میں حکام کو ہدایت کی ہے اجلاس میں ایوی ایشن سے متعلق اہم ایجنڈے پر بحث ہونی ہے ، کمیٹی کے رکن کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

Watch Live Public News