پی ٹی آئی خاتون رکن قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی گئی

پی ٹی آئی خاتون رکن قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی گئی

ویب ڈیسک:فیصل واوڈا سے بدتمیزی پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تحریک انصاف کی رکن فلک ناز چترالی کی سینیٹ رکنیت 2 روز کے لئے معطل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  سینیٹر فیصل ووڈا نےسینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ پوری دنیا میں لیڈرز ایک ماحول دیتے ہیں،آرمی چیف نے اپنے ادارے کو ماحول دیا،جنرل عاصم منیر نے اپنے جنرل کا احتساب شروع کر دیا ہے،اس بینچ مارک کے تحت ہر شخص کا احتساب ہونا چاہیے،تحریک انصاف نیب ترامیم کے خلاف تھی،مگر تحریک انصاف نے نیب ترامیم سے فائدہ اٹھا لیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئیں پنجاب، سندھ اور بلوچستان مسٹر گنڈا پور کو مس گنڈا پور بنا کر بھیجیں گے، آپ آئیں اور آپ کو لٹائیں گے، آپ منت ترلے کررہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے، ارشد شریف کیس میں مراد سعید، جنرل فیض اور بانی پی ٹی آئی کو کیسے پتا تھا یہ ہونے والا ہے، آپ نے اپنی گندی سیاست کے لیے بے گناہ آدمی ارشد شریف کو مروا دیا۔

 سینیٹر فیصل ووڈانے کہا کہ 15 سال پارٹی میں رہا، خون پسینہ دیا،جو حال کرکٹ ٹیم کا ہے میں وہ حال پاکستان کا نہیں ہونے دوں گا،اپنی سیاست کے لے بےگناہ ارشد شریف کو مروا دیا،بانی پی ٹٰی آئی سمیت سب کو پتا تھا کیا ہونے والا ہے،آج باپ اندر ہے، اس لیے آپ اپنے آپ کو لاوارث محسوس کر رہے ،بانی پی ٹٰی آئی کل تک کہہ رہے تھے گنڈاپور کی باتوں کا علم نہیں آج کہہ رہے ہیں ان کے بیان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز  نےفیصل واوڈا کی تقریر کے دوران مسلسل شور شرابہ کیا،سینیٹر فلک ناز چترالی نے کہا کہ ان کی کیا حیثیت ہے، یہ کیوں بول رہے ہیں، جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں آپ کو جانتا نہیں آپ کی کیا حیثیت ہے۔

چیئرمین سینیٹ کہا اگر وہ خاموش نہ ہوئیں تو انہیں معطل کردیا جائے گا،نامناسب زبان استعمال کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا فلک ناز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، معافی نہ مانگنے پر چیئرمین سینیٹ نے فلک ناز کو رکنیت دو روز کے لیے معطل کر دی،سینیٹ کا اجلاس جمعرات تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Watch Live Public News