سندھ ، بلوچستان میں قدرتی گیس استعمال کرنیوالوں کیلئے بری خبر

سندھ ، بلوچستان میں قدرتی گیس استعمال کرنیوالوں کیلئے بری خبر
ایس ایس جی سی نے شدید گیس کی قلت ظاہر کرکے بدترین گیس لوڈ شیڈنگ کا اعلان کر دیا۔ ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں سے صرف 9 گھنٹے گیس دستیاب ہوگئی ۔ صبح 6 سے 9، دوپہر 12 سے 2 اور رات کو 6 سے 9 تک گیس مہیا کی جاسکے گی ۔ اس وقت ایس ایس جی سی کے سسٹم میں 350 سے 400 ایم ایم سیی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے ۔ اعلان کے بعد شہر قائد کے اکثر علاقوں میں گیس نہ ہونے اور لو پریشر نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے ، ٹیل اینڈ علاقوں میں گیس کے لو پریشر کا فی الحال کچھ بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع ایس ایس جی سی کے مطابق گیس کی قلت کے باعث دو دراز علاقوں کے یہ مسئلہ جاری رہ سکتا ہے۔ دوسری جانب ایس ایس جی سی کے ایل پی جی سلینڈرز کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ سال دسمبر کے پہلے ہفتے کے مقابلے میں ایس ایس جی سی سلینڈر کی ڈیمانڈ میں دو ہزار فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سلینڈر کی ڈیمانڈ کا 60 فیصد ڈی ایچ اے میں اور باقی چالیس فیصد پورے شہر میں ہوا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔