انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے افغانستانی ٹیم 83 رنز سے شکست دیدی ،پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے شامل حسین، شاہ زیب خان اور ریاض اللہ نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ پاکستانی باؤلرز عبید شاہ اور طیب عارف نے 3، 3، خبیب خلیل 2، عامر حسن اور شامل حسین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم کل آرام کرے گی اور سیمی فائنل 15 دسمبر کو آئی سی سی کے اول گراؤنڈ 1 میں کھیلے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان انڈر 19 نے گروپ میچز میں نیپال،انڈیا اور افغانستان کو شکست دی۔