کرونا وائرس نےبرطانوی معیشت کی کمر توڑ دی، 9.9 فیصد ریکارڈکمی

کرونا وائرس نےبرطانوی معیشت کی کمر توڑ دی، 9.9 فیصد ریکارڈکمی

لندن (پبلک نیوز) سال 2020 میں کرونا وائرس کے باعث برطانیہ کی معیشت میں ریکارڈ 9.9 فیصد کمی واقع ہوئی ۔

یہ انکشاف برطانیہ کے قومی ادارہ برائے شماریات نےاپنی رپورٹ میں کیا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں معیشت میں کمی کا ریکارڈ 1970 کے بعد کم ترین سطح پر رہا۔

نومبر میں شرح نمو 2.3 فیصد کم ہوئی، دسمبر میں پابندیوں میں نرمی کے بعد معیشت میں 1.2 فیصد کی بہتری آئی جبکہ اکتوبر سے دسمبر تک معیشت میں مجموعی طور پر صرف ایک فیصد کا اضافہ ہوا ۔جس میں سیاحت، کاروں کی فروخت اور سیلونز کا کاروبار کرنے والے افراد کو فائدہ ہوا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد کرونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ کی معیشت کو سب سے بڑا دھچکا لگا ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اگرچہ کرونا ویکسین کی آمد کے بعد معیشت کی حالت کچھ بہتر ہونے کی توقع ہے لیکن حکومت معاشی طور پر ابھی بھی شدید دبائو میں ہے، جس سے نکلنے میں اسے یقیناً وقت لگے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔