زراعت کے شعبے میں بہتری کے باعث معیشت میں بحالی کے اثرات نمایاں 

 زراعت کے شعبے میں بہتری کے باعث معیشت میں بحالی کے اثرات نمایاں 
کیپشن: زراعت کے شعبے میں بہتری کے باعث معیشت میں بحالی کے اثرات نمایاں 

پبلک نیوز: نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی (NAC) نے مالی سال 2024ء کی سہ ماہی رپورٹ اور سالانہ تخمینے کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2024ء کی پہلی دو سہ ماہیوں میں لگائے گئے تخمینے کی نسبت نمو میں خلاف توقع بہتری دیکھنے میں آئی،گزشتہ برس کی شرح نمو -0.21 فیصد تھی جبکہ حالیہ مالی سال میں اعداد و شمار پر مبنی تخمینے کے مطابق شرح نمو 2.38 فیصد سے تجاوز ہونے کا امکان ہے۔

مزید برآں نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی (NAC)  کے شعبوں کے لحاظ سے خصوصی نمو کے مطابق سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران ذراعت کے شعبے میں شرح نمو 3.94 فیصد، صنعت کے شعبے میں 3.84 فیصد اور خدمات میں 0.83 فیصد رہی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال زراعت کے شعبے میں پمبر فصلوں کے باعث نمو میں اضافہ ہوا جس کی بدولت مجموعی شرح نمو  بھی مثبت رہی۔

ایس آئی ایف سی (SIFC) کے تحت نافذ العمل شعبے گرین پاکستان انیشیٹو(GPI) کا مقصد خوراک کی قلت کو دور کرکے خود کفالت حاصل کرنا ہے جس کی کوششوں سے فصلوں میں نمودیکھنے میں آئی۔

صنعت کاری اور خدمات کے شعبوں میں نمو کی شرح توقعات سے کم رہی جس کی وجہ آٹو موبائل، ٹیکسٹائل اور الیکٹریکل مصنوعات کی پیداوار میں کمی بتائی جاتی ہے۔

Watch Live Public News