پیپلز پارٹی نے سینٹ انتخابات کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

پیپلز پارٹی نے سینٹ انتخابات کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں امیدواروں کے لیے نام فائنل کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنرل نشست پر جام مہتاب ڈاہر ، سلیم مانڈی والا،شری رحمان،شہادت اعوان امیدوار ہوں گے۔ ٹیکنو کریٹ پرفاروق ایچ نائیک، شہادت اعوان، کریم خواجہ امیدوار ہوں گے۔خواتین کی نشستوں کے لیے پلوشہ خان،خیر النساء مغل،رخسانہ شاہ امیدوار ہوں گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے امیدواروں کا اعلان کیا۔ بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر اسلام آباد سے یوسف رضا گیلانی، کے پی کے سے فرحت اللہ بابر اور سندھ سے جام مہتاب ڈار، تاج حیدر، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، فاروق نائیک، شہادت اعوان، کریم خواجہ، پلوشہ خان اور خیرالنساء کے نام شیئر کر دیئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔