لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کے لئے نام فائنل کر لیے لئے ہیں۔ پارلیمانی بورڈ نے صوبہ پنجاب سے پارٹی کے پانچ رہنماؤں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی بورڈ نے سینٹ میں پارٹی ٹکٹ کے لئے ناموں کو حتمی شکل دے دی۔ پارلیمانی بورڈ نے صوبہ پنجاب سے پارٹی کے پانچ رہنماوںکے ناموں کی منظوری دے دی۔
ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پراعظم نزیر تارڑ ایڈووکیٹ کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ، جنرل سیٹ پر پرویز رشید، مشاہداللہ خان اور پروفیسر ساجدمیر کے ناموں کی منظوری، خواتین کی نشست پر بیرسٹر سعدیہ عباسی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ جبکہ خیبرپختونخوا کی مقامی تنظیم صوبے سے سینٹ میں پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرے گی۔