اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم نے گزشتہ سال کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے 2 لاکھ اڑتیس ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ شکایات کو نظر ثانی کیلے مجاز اعلی افسران کے حوالے کیا جائے۔ صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری و آئی جی کریں۔ وفاقی سطح پر متعلقہ وزارت کے سیکرٹری کی شکایات نظر ثانی کے ذمہ داری ہوں گے۔ وزیراعظم آفس سے جاری کردہ علامیے کے مطابق صوبائی سطح پر80 ہزارشکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں۔ حکومت خیبر پختونخواہ کے ماتحت اداروں کی 27 ہزار شکایات کو کھولا جائے گا۔ صوبہ سندھ کی 15ہزار، بلوچستان کی 3 ہزار، آزاد کشمیر گیارہ سو شکایات پر نظر ثانی ہوگی۔ گلگت بلتستان میں 400 شکایات کودوبارہ کھولا جائے گا۔ شکایات میونسپل سروسز،بجلی و گیس، مواصلات اور شعبہ تعلیم سے متعلق ہیں۔ شکایات پر نظر ثانی کر کے متعلقہ اعلی افسران رپورٹ جمع کروائیں۔